6 اگست 2014 - 17:57
ایران کا ہندوستان کے ساتھ اظہار ہمدردی

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے ایک علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اس واقعے پر افسوس اور مارے جانے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح  رہے کہ ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں تیس جولائی دو ہزار چودہ کو لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک سو نو افراد ہلاک جبکہ ایک دیہات مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اس سانحے میں ایک سو سے زیادہ افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲